Tuesday, April 23, 2024

کابل آنے اور جانے والی فلائٹس کو زیادہ اونچائی پر پروازیں کرنے کی ہدایت

کابل آنے اور جانے والی فلائٹس کو زیادہ اونچائی پر پروازیں کرنے کی ہدایت
August 21, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کابل آنے اور جانے والی فلائٹس کو زیادہ اونچائی پر پروازیں کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم نےافغانستان کی صورتحال دیکھتے ہوئے کابل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک سروس سےمتعلق  نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

کہا گیا ہے کہ کابل آنے اور جانے والی فلائٹس زیادہ اونچائی پر فلائنگ کریں۔ بتایا گیا کہ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت نہیں ہے۔ تمام جانے والی فلائٹس واپسی کا فیول لازمی رکھیں۔ یہ بھی کہا کہ افعان سول ایوی ایشن سے جاری کردہ معلومات مکمل طور اپ ڈیٹ نہیں۔ تمام ایئرلائینز معلومات کو دیکھ بھال کر استعمال کریں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے لیے ریمپ سروس صرف تیس منٹ تک مہیا ہو گی۔ اسی دوران مسافروں کے جہاز میں چڑھنے اور اترنے کا وقت بھی آدھا گھنٹا مہیا ہو گا۔

یہ بھی کہا گیا کہ ایئرلائینز کے کپتان اپنے ادارے کے احکامات کو مد نظر رکھ کر عمل کریں۔ کابل ایرپورٹ پر فلائٹس کے لیے پہلے سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا۔ کابل کی پروازوں کے لیے ایئر ٹریفک کے لیے مربوط کوارڈینیشن  قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔