Sunday, September 8, 2024

کائنات میں زندگی کا وجود ڈھونڈنے کیلئے چین میں ریڈیو دوربین کی تعمیر مکمل

کائنات میں زندگی کا وجود ڈھونڈنے کیلئے چین میں ریڈیو دوربین کی تعمیر مکمل
July 3, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دور بین کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کی طرف جاری کی گئی فوٹیج سے دوربین کے آخرے حصے کے پینل کی تنصیب دکھائی گئی ہے۔ مخروطی دوربین تیس فٹ بال گراونڈز کے برابر رقبے پر محیط ہے جو ستمبر میں آپریشنل ہو گی۔ دوربین پانچ سال میں مکمل ہوئی جس پر ایک سو اسی ملین ڈالر لاگت آئی۔ اس کا قطر پانچ سو میٹر ہے اور چار ہزار چار سو پچاس سہ رخی ٹکرے جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ دوربین جنوب مغربی پہاڑی صوبے گوئژو میں بنائی گئی۔ چینی سائنسدانوں کو امید ہے کہ ریڈیو دوربین کی مدد سے کائنات کی ابتدا کے بارے میں پتا چلایا جا سکے گا۔ نیز چینی سائنسدان اس دوربین کی مدد سے اس بات کا بھی پتا چلائیں گے کہ آیا کائنات میں کہیں اور بھی زندگی موجود ہے یا نہیں۔