Friday, April 19, 2024

کئی چانسز مس کئے ، اگلے میچ میں کم بیک کرینگے ، سرفراز احمد

کئی چانسز مس کئے ، اگلے میچ میں کم بیک کرینگے ، سرفراز احمد
January 6, 2018

ولنگٹن ( 92 نیوز ) ولنگٹن میں سال 2018 کے پہلے ہی امتحان میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا  ہم نے بہت سے چانسز مس کئے مگر آئندہ میچز میں کم بیک کریں گے ۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدا میں ہماری وکٹیں گریں جس سے ہدف کا تعاقب مشکل ہو گیا ۔

نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی  ۔ دوسرا ون ڈے 9 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا

دوسری جانب نوجوان بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے ۔

فخر زمان نے  کیویز باؤکرز پر خوب لاٹھی چارج کیا۔ اسٹار بلے باز 82 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اوپننگ بیٹسمین نے کیویز بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا  ۔ نازک صورتحال میں بھی گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی بارش جاری رکھی ۔

اسٹار بلے باز 82 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ نوجوان کھلاڑی کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ۔