Friday, May 3, 2024

کئی برسوں سے التوا کا شکار کراچی سرکلر ریلوے بحالی کی منتظر

کئی برسوں سے التوا کا شکار کراچی سرکلر ریلوے بحالی کی منتظر
January 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کئی برسوں سے التوا کا شکار کراچی سرکلر ریلوے بحالی کی منتظر ہے۔ کئی برس آئے اور بیت گئے لیکن کراچی سرکلر ریلوے بحال نہ ہو سکی ز۔ آج بھی شہری سفری مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں۔ سرکلر ریلوے کے ٹریک سے تجاوزات ہٹانے کا کام ضلع وسطی سے شروع ہوا اور وہی ختم ہو گیا اور اب کہیں بھی ٹریک کلئیر کرنے کا کام نہیں ہو رہا۔ صورتحال یہ ہے کہ سرکلر ریلوے کو ٹریک آج بھی تجاوزات سے ڈھکا ہوا ہے۔ کراچی والے انتہائی اہم منصوبہ بحال نہ ہونے پر ناخوش ہیں۔ شہری کہتے ہیں حکومت سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرئے۔ انیس برس سے بند کراچی سرکلر ریلوے آج بھی ایک خواب ہے۔ سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق واضح احکامات کے بعد کچھ امید ہو چلی لیکن سرکلر ریلوے کے ٹریک پر جگہ جگہ تجاوزات کی بھر مار ہے۔ کہیں جھونپڑی تو کہیں غیر قانونی تعمیرات ہیں۔ اکیس کلو میڑ ٹریک سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ ضلع شرقی میں بیس کلو میڑ ٹریک میں سے گیارہ کلو میڑ پر تجاوزات ہیں۔ ضلع وسطی میں سات اعشاریہ دو کلومیڑ میں سے چھ کلو میڑ پر تجاوزات ہیں۔ ضلع غربی میں گیارہ اعشاریہ چھ کلو میڑ میں سے دواعشاریہ پانچ کلو میڑ ٹریک قبضہ کی ںظر ہے۔ ضلع جنوبی کے چار اعشاریہ تین کلو میڑ کے ٹریک میں سے ایک اعشاریہ پانچ کلو میڑ ٹرک پر غیرقانونی تعمیرات ہیں۔