Sunday, May 5, 2024

ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کےکامیاب علاج کیلئے زبردست پیشرفت قرار

ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کےکامیاب علاج کیلئے زبردست پیشرفت قرار
June 17, 2020

لندن ( 92 نیوز)کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑا بریک تھرو، ڈیکسا میتھازون کورونا وائرس کےکامیاب علاج کیلئے زبردست پیشرفت قرار دے دی گئی ۔

شدیدبیمارمریضوں کی زندگی ایک سستی دواسےبچائی جا سکتی ہے، برطانوی ماہرین نے بڑی خوشخبری سنا دی۔ وسیع پیمانے پردستیاب ڈیکسا میتھازون کو کامیاب علاج کیلئے زبردست پیش رفت قراردے دیا، دوا برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آسانی سے مل جاتی ہے۔

برطانوی ماہرین نے ڈیکسا میتھازون کو کورونا سے شدید بیمار افراد کی زندگی بچانے کیلئے مؤثر دوا قرار دے دیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کےماہرین کہتے ہیں کورونا وائرس کےعلاج کیلئے ڈیکسا میتھازون زندگی بچانے والی پہلی دواثابت ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ میں کم مقداراسٹیرائڈ والی دوا ڈیکسا میتھازون سے کامیاب علاج ایک ’زبردست پیش رفت‘ ہے ۔ وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں پر اس دوانےغیرمعمولی مثبت اثرات مرتب کیے۔

اس دوا سے وینٹی لیٹرپرموجود مریضوں کی اموات میں20 فیصدکمی ہوئی ہے۔

تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 20 میں سے 19 افراد اس دوا کے استعمال سے بغیر اسپتال جائے ہی ٹھیک ہوگئے اور جو اسپتال میں داخل کیے گئے ان میں سے بھی اکثریت صحتیاب ہو گئے ، تاہم کچھ  مریضوں کو آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئی۔

اس دوا سے وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کو لاحق خطرات میں 25 سے  40 فیصد کمی آئی ،

ماہرین کے مطابق ڈیکسامیتھازون ان لوگوں کے لیے فائدہ مند نہیں جن میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں اور انھیں سانس کی تکلیف بھی نہیں۔

اسپتالوں میں موجود مریضوں کو یہ دوا دی جا سکتی ہے تاہم لوگوں کو خود سے یہ دوا گھروں میں استعمال نہیں کرنی  چاہئے ۔