Monday, September 16, 2024

ڈیڑھ سو سال بعد بلیو مون کو گرہن لگنے کا نظارہ کل دکھائی دیگا

ڈیڑھ سو سال بعد بلیو مون کو گرہن لگنے کا نظارہ کل دکھائی دیگا
January 30, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ڈیڑھ سو سال بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں بلیو مون کو گرہن لگنے کا دلفریب نظارہ کل دکھائی دے گا  ۔ 2018 کا پہلا سورج گرہن جو سپر بلیو اور بلڈ مون کہلائے گا ۔

کل چاند نہ صرف زمین کے قریب آکر سپر مون کہلائے گا بلکہ مکمل گرہن لگنے سےبلڈ مون بھی کہلائے گا ۔ جبکہ ایک ماہ میں دومکمل چاند نظرآنے کے سبب اسے بلیو مون کہا جائے گا۔

ایسا نظارہ تقریبا ڈیڑھ سو برس پہلے یعنی اکتیس مارچ 1866 دیکھا گیا تھا اور اب کل  دنیا دوبارہ اس سپرمون  کوگرہن لگتے دیکھے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سپر بلیو اور بلڈ مون کہلانے والے اس چاند کا نظارہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا ۔ چاندگرہن کا آغاز 3 بجکر 51 منٹ اور اختتام 9 بجکر 8 منٹ پر ہوگا ۔

 کراچی میں چاند 6 بجکر 31 منٹ پر نکلے گا۔اس وقت اس میں گرہن لگاہوگا۔