Friday, May 17, 2024

ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری

ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت آرڈیننس کی صورت میں منی بجٹ لے آئی، ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ۔ صدر نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔

ترمیمی آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا، ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئیں ، کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا، فریش گریجوایٹس اور فلم انڈسٹری کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ۔

کھیلوں کی تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کر دی گئی ۔