Monday, May 13, 2024

ڈیڑھ سال ہو گیا ، پی ٹی آئی سے معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا ، پرویز الہٰی

ڈیڑھ سال ہو گیا ، پی ٹی آئی سے معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا ، پرویز الہٰی
February 3, 2020
لاہور (92 نیوز) قاف لیگ کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا ڈیڑھ سال ہو گیا پی ٹی آئی سے معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا پنجاب پونے دو سال سے تجربوں کی زد میں ہے۔ ان کے غلط فیصلوں سے ہمارا نقصان ہوتا ہے۔ کسی کو جاننا اور مل کر کام کرنا الگ بات ہے ۔ اتحادیوں سے وعدے پورے ہونے چاہئیں۔ حکومتیں اتحاد سے چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا دھرنے میں ان میں اور قادری صاحب میں روز لڑائی ہوتی تھی۔ ہم قادری صاحب اور ان کی صلح کراتے تھے۔ عمران خان کے دھرنے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ چاہ رہے تھے خان صاحب سے تعلق بنائیں ۔ قاف لیگ کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا وزیراعظم سے کہہ دیا ہمیں وزارت نہیں چاہیے۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اتحادی کے لیے اپنائیت اور ہمدردی ہوتی ہے ۔ مجھے پنجاب اسمبلی بننے کا شوق نہیں تھا۔ مشورے لے کر بازار میں پھرنا ہمارا کام نہیں۔  ڈیڑھ سال ، پی ٹی آئی ، معاہدے ، عمل ، قاف لیگ ، رہنما ، پرویز الہٰی ادھر طارق بشیر چیمہ نے پروگرام ہارڈ ٹاک میں کہا کمیٹی اُن لوگوں کی بنائی جاتی ہے جنہیں سیریس لیا جانا ہو۔ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا، 2018ء میں ہمارا تحریری معاہدہ ہوا تھا۔ فائنل میٹنگ میں بھی ہم نے تحریری معاہدہ سامنے رکھا۔ آپ کا جب دل کرتا ہے آپ کمیٹی بدل دیتے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ بولے عثمان بزدار بہت ہی سیریس اور اچھی شخصیت ہیں۔ ہم کہتے ہیں تحریری معاہدہ ڈیڑھ سال پہلے ہوا، اس پراب تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوسکا۔ مونس الہٰی نے بتایا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں لگا کہ وزیراعظم ان کو وزیر نہیں بنانا چاہتے۔