Friday, September 20, 2024

ڈیڑھ سال سے تکمیل کے منتظر جھال انڈر پاس کی دیواروں سے رستے پانی نے تحفظات کے پول کھول دیئے، انتظامیہ خاموش

ڈیڑھ سال سے تکمیل کے منتظر جھال انڈر پاس کی دیواروں سے رستے پانی نے تحفظات کے پول کھول دیئے، انتظامیہ خاموش
March 5, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبے ہمیشہ سے ہی شہ سُرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔ جھال انڈرپاس ایسا منصوبہ جو ڈیڑھ سال سے تکمیل کا منتظر تھا جسے بلآخر کھولا گیا تو دیواروں میں رسنے والے پانی نے تمام تر تحفظات کے پول کھول دیئے، جگہ جگہ دراڑوں سے نہر رکھ برانچ کا پانی سڑکوں تک پہنچ گیا ہے جبکہ انتظامیہ اس صورتحال پر خاموش ہے۔ میگا پراجیکٹس میں میگا کرپشن اور اب میگا بے ضابطگیاں جھال انڈرپاس جیسا منصوبہ پانی کی نظر ہونے لگا ہے۔ ڈیڑھ سال قبل اس کا آغاز ہوا تو شہری مشکلات میں گھر گئے مگر اب جب خدا خدا کر کے تکمیل ہونے لگی تو دیواروں سے رسنے والے پانی نے سب کو چوکنا کر دیا ہے۔ چند ہفتے قبل 92 نیوز نے اس منصوبے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے اور رسنے والے پانی پر خبر نشر کی جس پر انجیئنرز نے سر جوڑ لئے اور دراڑوں پر سیمنٹ لگا آنکھیں بند کر لیں کہ سب ٹھیک ہے مگر اب دوبارہ رسنے لگا ہے۔ ناقص تعمیر پر شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سابق ڈی سی او صاحب نے میگا پراجیکٹس میں میگا کرپشن کے ساتھ ساتھ تشہیری مہم چلا کر کریڈٹ لینے کی بھی پوری کوشش کی لیکن یہ عذاب شہریوں کے گلے ڈال گئے ہیں۔ جھال انڈرپاس جیسا میگا پراجیکٹ شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گیا ہے تو اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور دیواروں سے رسنے والے پانی پر انتظامیہ چُپ سادھے ہوئے ہے۔