Wednesday, May 8, 2024

ڈیڈلائن کے بعد حکومت کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل

ڈیڈلائن کے بعد حکومت کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل
January 16, 2018

لاہور (92 نیوز) ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد حکومت کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفوں کے لئے ڈیڈلائن ختم ہو گئی۔
اب تحریک قصاص کے سلسلے میں لاہورمیں احتجاج ہو گا جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔
مال روڈ پراحتجاجی جلسے کے لئے کرسیاں پہنچا دی گئیں۔
اس حوالے سے منتظمین نے کہا کہ تیس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ اسی فٹ لمبا اسٹیج بنایا جا رہا ہے جبکہ چھ بڑی ایل ای ڈیز لگائی جائیں گی۔
جلسہ کے لئے چار سو لائٹنگ پول، سینکڑوں اسپیکرز اور جنریٹر بھی لگائے جائیں گے۔
مرکزی اسٹیج کے سامنے قائدین کے لئے 200 صوفے لگائے جائیں گے۔ جلسہ گاہ کے لئے پانچ داخلی دروازے بنائے جائیں گے۔
ادھر پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی احتجاجی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری لاہورپہنچ گئے اور آج طاہر القادری کو عشائیے پر بلاول ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔