Thursday, May 9, 2024

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ، جاوید میاںداد کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ، جاوید میاںداد کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
October 16, 2019
کراچی(92 نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میاںداد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔ سابق کپتان قومی ٹیم نے تھیلی سیمیا سےمتعلق آگاہی سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے اقدامات نے کرکٹرز کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے، پی سی بی میں  اقربا پروری بھی عروج پر ہے، کھیل کی بہتری کیلئے کام نہیں ہورہا۔