Thursday, May 2, 2024

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف کھلاڑی یک زبان

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف کھلاڑی یک زبان
May 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف کھلاڑی یک زبان ہوگئے۔ کرکٹرز بھی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کی مخالفت میں سامنے آگئے۔ ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں مقابلے کی فضا بہت زیادہ ہے۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑی بیروزگار ہو جائیں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی ڈومیسٹ کرکٹ کے نظام میں تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ سے ہی اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے یہاں 2 کروڑ آبادی والےآسٹریلیا کا نظام نہیں چل سکتا ۔ وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور سابق کرکٹر جاوید میانداد پی سی بی کے ڈومیسٹک نظام کی تبدیلی کیخلاف میدان میں آئے تھے اور دھواں دھار پریس کانفرنس بھی کر ڈالی تھی۔