Tuesday, May 21, 2024

ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے خاتمے سے کئی کھلاڑی بیروزگار ہو گئے

ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے خاتمے سے کئی کھلاڑی بیروزگار ہو گئے
October 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے ختم ہونے سے کئی کھلاڑی بیروز گار ہو گئے ، ڈیپارٹمنٹس  کی نمائندگی کرنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں،ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے پر فضل سبحان کرائے پر پک اپ چلانے پر مجبور ہیں،ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے پر سابق کھلاڑیوں نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ   اسٹرکچر کی مخالفت کی تھی۔ پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر  سے کھلاڑیوں کے لیے مواقع محدود ہونے کے نتائج سامنے آنے لگے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے  کرکٹرز  بے روزگار  ہو نے لگے۔ ڈپارٹمنٹس کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں کا آج کوئی پرسان حال نہیں ،ایسے  ہی ایک پاکستانی ڈومیسٹک پلیئر فضل سبحان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے  کی وجہ سے پک اپ چلنے پر مجبور ہیں۔ [caption id="attachment_245777" align="alignnone" width="500"] ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے خاتمے سے کئی کھلاڑی بیروزگار ہو گئے ‏[/caption] فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان کا کہنا ہے  کہ جب ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتا تھا تو ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ ملتی تھی ،ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کرائے پر پک اپ چلانے  پر مجبور ہوں۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر صرف 200 کھلاڑیوں کا خیال رکھ رہا ہے،بے روز گار ہونے والے ہزاروں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے جاوید میانداد سمیت کئی کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے کی مخالفت کر چکے ہیں۔