Thursday, April 25, 2024

ڈیٹا اور سائنس کی بنیاد پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا، برطانوی ہائی کمیشن کا وضاحتی بیان

ڈیٹا اور سائنس کی بنیاد پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا، برطانوی ہائی کمیشن کا وضاحتی بیان
August 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے ڈیٹا اور سائنس کی بنیاد پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے، کوشش ہے جتنا جلد ہو محفوظ سفر دوبارہ ممکن ہو سکے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا، ہمارے 16 لاکھ تارکین وطن دل کے انتہائی قریب ہیں، ادراک ہے بیشتر لوگ پاکستان کے برطانوی کورونا ریڈ لسٹ میں ہونے پر مایوس ہیں۔ این سی او سی کا ڈیٹا ہفتہ وار لندن میں حکام کو بھیجا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ، کورونا وباء کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔