Thursday, March 28, 2024

ڈیوڈکیمرون نے کچن کابینہ کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا، اوسبرن وزیر خزانہ، فلپ ہیمنڈ وزیرخارجہ، مائیکل فیلون وزیردفاع اور تھریسا مے وزیرداخلہ رہیں گی

ڈیوڈکیمرون نے کچن کابینہ کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا، اوسبرن وزیر خزانہ، فلپ ہیمنڈ وزیرخارجہ، مائیکل فیلون وزیردفاع اور تھریسا مے وزیرداخلہ رہیں گی
May 9, 2015
لندن (ویب ڈیسک) عام انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے کچن کابینہ جارج اوسبرن، فلپ ہیمنڈ، مائیکل فیلون اور تھریسا مے کو عہدوں پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستانی نژاد ساجدجاوید کو بھی دوبارہ کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے عام انتخابات میں بڑی کامیابی کے بعد کابینہ بنانا شروع کر دی، جارج اوسبرن کو وزیر خزانہ، فلپ ہیمنڈ کو وزیرخارجہ، مائیکل فیلون کو وزیردفاع اور تھریسا مے کو وزیرداخلہ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ باقی عہدوں پر نامزدگی سوموار کو کریں گے۔ غیرمعمولی انتخابی کامیابی اور واحد اکثریتی جماعت کے لیڈر کی حیثیت سے کیمرون پر کابینہ بنانے میں کوئی دباﺅ نہیں جسے چاہیں نکال باہر کریں اور جسے چاہیں نواز دیں۔ پچھلی حکومت میں اتحادی لبرل ڈیموکریٹ کو دی گئی وزارتیں بھی اب کنزرویٹو ارکان کے حصے میں آئیں گی۔ پاکستانی نژاد ساجدجاوید کو بھی دوبارہ کلچر، میڈیا اور سپورٹس کا وزیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔