Sunday, September 8, 2024

ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کو خیرباد کہہ دیا ، گھر کا سامان خود اٹھاکرگاڑی میں رکھا

ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کو خیرباد کہہ دیا ، گھر کا سامان خود اٹھاکرگاڑی میں رکھا
July 13, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم جمہوریت اور جمہوری حکمران کی   بہترین مثال بن گئے ڈیوڈ کیمرون کی سادہ ترین رخصتی سے تیسری دنیا کے حکمران پریشان اورعوام حیران ہیں،ڈیوڈ کیمرون نے  ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سرکاری رہائش گاہ کو خیر باد کہہ دیا،اورگھر کا سامان خود اٹھا کر گاڑی میں رکھتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق برطانیہ کے یورپی یونین کے رکن رہنے کی حمایت کرنے والے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم میں ناکامی پر استعفیٰ کا اعلان کیا تو پاکستان میں تبصرے ہوئے کہ ہماری جمہوریت میں ایسا کیوں نہیں ہوتا لیکن اب ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رخصتی پر ایک بار پھر ایسی مثال قائم کی ہے کہ تیسری دنیا کے  حکمران طبقے کو ایک بار پھر مشکل میں ڈال گئے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رخصتی پر ڈیوڈ کیمرون نے اپنا ذاتی سامان ٹرک میں خود رکھوایا اور پھر ذاتی رہائش پر پہنچ کر سامان خود ہی اتارتے بھی رہے ۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اس سوال کے ساتھ گردش کر رہی ہیں کہ کیا کبھی اس خطے کے جمہوری حکمران بھی خدام کی فوج رکھنے کے بجائے اپنا کام خود کرنے کی مثال پر عمل کر پائیں گے؟ ڈیوڈ کیمرون کی رخصتی کے بعد نئی وزیراعظم تھریسا مے آج ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ منتقل ہوں گی دیکھنا ہو گا کہ مہنگے جوتوں اور اچھے لباس کی دلدادہ تھریسا مے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں کون سی نئی اور اچھی روایات متعارف کراتی ہیں۔   david camerons cameron