Friday, April 19, 2024

ڈیوڈ کیمرون اور ٹوری پارٹی کی کامیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس پربوتلیں، کین اور دیسی ساخت کے پٹاخے پھینکے گئے

ڈیوڈ کیمرون اور ٹوری پارٹی کی کامیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پولیس پربوتلیں، کین اور دیسی ساخت کے پٹاخے پھینکے گئے
May 10, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ٹوری پارٹی کی کامیابی کیخلاف سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے پولیس پربوتلیں، کین اور دیسی ساخت کے پٹاخے پھینکے۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں دو پولیس اہلکار اور کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین برتن کھڑکاتے، ہوٹر بجاتے اور حکام کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکا تو مظاہرین اور پولیس میں کھینچاتانی اورہاتھا پائی شروع ہو گئی جبکہ ایک شخص نے تو سائیکل پولیس والوں پر چڑھا دی پولیس نے ہنگامہ آرائی پر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔