Friday, April 19, 2024

ڈیوڈ پیٹریاس کو غیرقانونی طور پر پائولا بروڈویل کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا

ڈیوڈ پیٹریاس کو غیرقانونی طور پر پائولا بروڈویل کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا
April 24, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریٹائرڈ جرنیل اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس کو خفیہ مواد ظاہر کرنے کے جرم میں ایک لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ شمالی کیرولینا میں شارلٹ کی ایک وفاقی عدالت نے پیٹریاس کو دو سال تک نگرانی کے دستور کے تحت رہنے کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ جرم کا ارتکاب کرنے پر وہ ایک لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کریں۔ استغاثہ کی جانب سے جرمانہ کم کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ سزا سنائے جانے سے قبل ڈیوڈ پیٹریاس عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے جرم پر معافی مانگی۔ پیٹریاس نے دو ہزار گیارہ میں پاؤلا بروڈویل نامی خاتون کو غیر قانونی طور پر خفیہ مواد کی آٹھ جلدیں فراہم کی تھیں۔ راز فاش ہونے کے بعد ڈیوڈ پیٹریاس نے سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔