Sunday, September 8, 2024

ڈیوڈ فیرر اور ڈومینک تھیم سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

ڈیوڈ فیرر اور ڈومینک تھیم سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
August 18, 2017

سنسناٹی (92 نیوز) اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے سنسناٹی اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ فاتح کھلاڑی کل ناک آؤٹ مرحلے میں آپس میں ٹکرائیں گے۔

سنسناٹی اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری۔ اسپین کے ڈیوڈ فیرر اورآسٹریا کے ڈومینک تھیم نے کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

پہلے مقابلے میں ڈیوڈ فیرراور انہی کے ہم وطن پابلو کارینو کے درمیان جوڑ پڑا۔ اسپینش کھلاڑی نے آغاز سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ فیرر نے باآسانی چھ چار، چھ چار سے میدان مارا۔

دوسرے مقابلے میں ڈومینک تھیم اور فرانس کے ایڈریان مینننو آمنے سامنے ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے جیت کے لیے خوب جان ماری، تھیم نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سات چھ، سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔  

دونوں فاتح کھلاڑی کل ناک آؤٹ مرحلے میں ان ایکشن ہوں گے۔