Friday, April 19, 2024

ڈیوڈ رچرڈسن بھی پاکستانیوں کی میزبانی ، محبت کے معترف

ڈیوڈ رچرڈسن بھی پاکستانیوں کی میزبانی ، محبت  کے معترف
March 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن بھی پاکستانیوں کی میزبانی ،کرکٹ سے محبت اور پی ایس ایل کے پرامن انعقاد کے معترف ہو گئے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ رچرڈسن  پی ایس ایل کیلئے پاکستان کے انتظامات کا کھلے دل سے اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے اور کہا کہ اگر بھارت آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان سے نہیں کھیلتا تو قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو  کاکہنا تھا  کہ پی ایس ایل کاپاکستان میں انعقاد خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رفتہ رفتہ کرکٹ واپس آرہی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈسن  نے کہا کرائسٹ چرچ دہشتگردی کے بعد پاکستان کرکٹ نے احسن اقدامات اٹھائے ،دنیاکو اسکی تقلید کرنی چاہیے ۔ ڈیوڈرچرڈسن کاکہنا تھا کہ  آئی سی سی قانون کےمطابق ہرٹیم کوایک دوسرے کےساتھ میچ کھیلنا ہوتا ہے ،کھیلنے سے انکار کرنیوالی ٹیم کو جرمانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی سیریز کیلئے آئی سی سی کچھ نہیں کرسکتا،دوطرفہ کرکٹ میں ہمارا کوئی کردارنہیں ہوتا ۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کاکہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے واقعے نے انہیں حیران کردیا ہے، انگلینٖڈ میں ہونیوالے ورلڈ کپ  میچز کی سکیورٹی بڑھائیں گے۔