Sunday, May 12, 2024

ڈیووس آنیوالے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا، عمران خان

ڈیووس آنیوالے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا، عمران خان
January 23, 2020
ڈیووس ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ میٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیووس آنیوالے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈیووس میں قیام بہت ہی مہنگا ہے، میں حکومت کا اس پر خرچ نہیں کرنا چاہ رہا تھا، ڈیووس میں میرے قیام کے خرچ کو اکرام سہگل اور محمد عمران اسپانسر کیا ، غریب اور معاشرے کے نچلے طبقے کے افراد میں آگے بڑھنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے، زندگی میں  آگے جا نے کیلئے آپ کو مشکل حالات میں جینے کا سلیقہ آنا چاہئے۔ وزیر اعظم نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات سے لڑائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب کرکٹ شروع کی تو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی مجھے ڈراپ کردیا گیا تھا،اکثر لوگ برے حالا ت میں ہمت ہار جا تے ہیں ، انسان  کی اصل کامیابی برے حالات میں پرامن رہنا ہوتا ہے، میں نے اپنے ہی ملک کے انتہائی پسماندہ علاقے میں یونیورسٹی بنائی،میانوالی کی نمل یونیورسٹی میں طلبا کو بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے ڈگری جاری ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  ترقی کرنےکےلیے آپ کو بڑے خواب دیکھنے ہوتے ہیں،جب آپ ترقی کے اوپر وا لے زینے پر ہو تے ہیں تو کبھی بھی ٖغرور نہیں کر نا چاہئے ، پا کستان کی ترقی کیلئے بہتر نظام حکو مت ہو نا نا گزیر ہے ،پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا،ہمیں وہ کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے،پاکستان میں گیس،کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں،بلو چستان میں ریکوڈک کے مقام پر سونے اور تا نبے کی 14 کا نیں ہیں ، صرف دو عدد کانوں کا منافع 100ارب ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ   کہ شوکت خانم کینسر اسپتال میں 75 فیصد  غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے ، کینسر اسپتال پر سالانہ 10 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، 60 کی دہائی میں ہم نے دیکھا پاکستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے تھا،ہماری آمدنی کا بہت بڑا حصہ ماضی میں لیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہوتا ہے،جب میں سیاست میں آیا تو اس وقت سب میرا مذاق اڑاتےتھے، میرا وژن پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، ہمارا بڑا چیلنج کرپٹ عناصر کا مقابلہ کرنا ہے جو روز ایک نئی افواہ پھیلاتے ہیں۔