Sunday, September 8, 2024

ڈینیور کے باغ میں 5فٹ لمبا پھول کارپس کئی برسوں بعد کھل اٹھا

ڈینیور کے باغ میں 5فٹ لمبا پھول کارپس کئی برسوں بعد کھل اٹھا
August 21, 2015
ڈینیور (ویب ڈیسک) ڈینیور کے بوٹینیکل گارڈن میں کھلنے والا انوکھا کارپس پھول لوگوں کی توجہ اور دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔ پانچ فٹ سے زائد قامت کا پھول کئی سال یا کئی عشروں کے درمیان کھلتا ہے۔ بوٹینیکل گارڈن کے تجزیہ کار اور محقق پھول کھلنے پر بہت خوش ہیں اور اس کے مختلف نمونے حاصل کر رہے ہیں۔ پھول کی مہک زیادہ خوشگوار نہیں ہوتی بلکہ سڑاند چھوڑتے گوشت جیسی ہوتی ہے۔ باغیچے کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ پھول کی زندگی چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کا آبائی وطن سماٹرا ہے اور اس بارے میں بھی پیشگوئی ممکن نہیں کہ اب یہ دوبارہ کب بار آور ہوگا۔ اسے اگانے کیلئے انتہائی گرم موسم، مرطوب ہوا اور کھلی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔