Friday, April 26, 2024

ڈینیل پرل قتل کیس میں کسی ملزم یا مجرم کو رہائی نہیں ملے گی ، سندھ حکومت

ڈینیل پرل قتل کیس میں کسی ملزم یا مجرم کو رہائی نہیں ملے گی ، سندھ حکومت
April 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ فیصلے کے مطابق بری ہونے والوں سمیت کسی ملزم یا مجرم کو رہائی نہیں ملے گی ۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے رہائی مؤخر کر دی۔ چاروں ملزم دوبارہ تین ماہ کیلئے جیل میں نظربند کر دیئے گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے احمد عمر شیخ کی سزائے موت سات سال قید میں تبدیل کی۔ فہد نسیم، سلمان ثاقب، شیخ عادل کو بری کرنے کا حکم سنایا تھا۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈِینیل پرل قتل کیس  میں احمد عمر شیخ کے علاوہ باقی تینوں ملزموں کو بری کر دیا تھا جبکہ احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ وکیل ملزمان خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال میں تبدیل کر دیا۔ عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ احمد عمر شیخ پر اغوا کا الزام ثابت ہوا ہے لیکن کسی بھی ملزم پر ڈینیل پرل کے قتل کا الزام ثابت نہیں ہوا۔