Thursday, May 9, 2024

ڈینیئل میدویدیف نے مارسیل اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

ڈینیئل میدویدیف نے مارسیل اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
March 15, 2021

مارسیل (92 نیوز) مارسیل اوپن ٹینس کا ٹائٹل روس کے ڈینیئل میدویدیف نے اپنے نام کر لیا۔

رشین ٹینس اسٹار کا فائنل میں فرانس کے ہیوز ہربرٹ سے مقابلہ ہوا، پہلے سیٹ میں میدویدیف نے چھ، چار سے سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں فرنچ پلیئر نے کم بیک کرتے ہوئے سات، چھ سے سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا، رشین ٹینس پلیئر نے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں چھ، چار سے کامیابی سمیٹ کر مارسیل اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔