Friday, May 17, 2024

ڈینگی کے وار میں تیزی، جڑواں شہروں میں 78 نئے کیسز رپورٹ

ڈینگی کے وار میں تیزی، جڑواں شہروں میں 78 نئے کیسز رپورٹ
November 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے وار میں تیزی آ گئی۔ جڑواں شہروں میں 78 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈینگی کے 36 نئے کیسز سامنے آئے۔ شہری اور دیہی علاقوں سے 18، 18 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 3 سو 51 ہو چکی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 مریض راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 200 ہو چکی ہے۔ تینوں سرکاری اسپتالوں ڈینگی مریضوں کے لیے 274 بیڈز موجود ہیں۔