Tuesday, April 16, 2024

ڈینگی کے وار لگاتار، خیبرپختونخوا میں مزید 21 مریض رپورٹ

ڈینگی کے وار لگاتار، خیبرپختونخوا میں مزید 21 مریض رپورٹ
December 4, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ڈینگی کے وار لگاتار جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 21 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 507 ہو گئی۔ ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہے۔ رواں سال صوبے میں ڈینگی سے 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ادھر لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہ گئی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 2583 بیڈز مختص ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1603 بیڈز مختص، اور 1420 بیڈز خالی ہیں۔ لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 980 بیڈز مختص اور 838 بیڈز خالی ہیں۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 270 بیڈز خالی ہیں۔ جناح ہسپتال میں 189 بیڈز خالی ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 205 بیڈز جبکہ گنگارام ہسپتال میں 120 بیڈز خالی ہیں۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 185 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 59 بیڈز خالی ہیں۔ میاں منشی ہسپتال میں 48 بیڈز جبکہ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں 33 بیڈز خالی ہیں۔