Sunday, September 8, 2024

ڈینگی کے بعد چکن گونیا نے خیبر پختونخوا کا رخ کر لیا

ڈینگی کے بعد چکن گونیا نے خیبر پختونخوا کا رخ کر لیا
September 4, 2017

پشاور (92 نیوز) ڈینگی کے بعد چکن گونیا نے خیبر پختونخوا کا رخ کر لیا ہے۔ ہری پور میں مزید 16 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔ 16 مزید مریض سامنے انے پر ہری پور میں چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

چکن گونیا ہری پور میں پھیلنے لگی ہے، مزید 16 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع بھر میں چکن گونیا کے سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی ہے۔

چکن گونیا کے سامنے آنے والے 16 افراد میں 12 بچے جبکہ ایک خاتون بھی شامل ہے۔ چکن گونیا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ہری پور میں مرض سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے تاہم تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے ہیں۔