Saturday, April 20, 2024

ڈینگی کٹس کی عدم دستیابی ،غریب مریض نجی ہسپتالوں سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور

ڈینگی کٹس کی عدم دستیابی ،غریب مریض نجی ہسپتالوں سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور
October 19, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کےسرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کٹس کی عدم دستیابی پرمتاثرہ مریض نجی اسپتالوں سےٹیسٹ کرانےپرمجبورہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ نےڈینگی کٹس خریداری کیلئےمحکمہ صحت کی ہدایت کونظراندازکردیا،ڈینگی کنٹرول سیل اورڈائریکٹرہیلتھ کراچی کوڈینگی کٹس کیلئےدرخواست لکھ کرجان چھڑالی،جس کےباعث متاثرہ مریضوں کونجی اسپتالوں سے ٹیسٹ کرواناپڑرہےہیں۔ واضح رہے کہ سیکرٹری صحت کی جانب سےپندرہ اکتوبرکواسپتالوں کی انتظامیہ کوڈینگی کٹس خریدنےکی ہدایت کی گئی تھی۔