Thursday, May 9, 2024

ڈینگی کنٹرول میں ناکامی ، معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا

ڈینگی کنٹرول میں ناکامی ، معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا
October 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی کنٹرول میں ناکامی کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا ، ڈینگی کے ایک اورخطرناک سپل کی نشاندہی کردی گئی۔ وزارت قومی صحت نے ملکی سطح ڈینگی کنٹرول  پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ صوبوں کی جانب سے وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ صوبوں نے ڈینگی کنٹرول میں وفاقی حکومت کی ایڈوائزریز نظرانداز کردیں ، صوبوں میں ڈینگی کنٹرول کرنے کی استعدادکار کافقدان ہے ، 31ہزارافراد ڈینگی کا شکار ہو چکے جب کہ45افراد موت کے منہ میں جاچکے ہین ۔ وزارت قومی صحت ڈینگی کنٹرول پلان وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی جب کہ عالمی اداروں کا تعاون حاصل کرلیا گیا جس کا  جلد اعلان متوقع  ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزانیشنل ڈینگی کنٹرول پروگرام کی تصدیق کردی۔