Friday, April 19, 2024

ڈینگی کراچی میں وبائی صورت اختیار کرگیا، ایک اور مریضہ چل بسی

ڈینگی کراچی میں وبائی صورت اختیار کرگیا، ایک اور مریضہ چل بسی
October 14, 2019
کراچی (92 نیوز) ڈینگی کراچی میں وبائی صورت اختیار کرگیا، ایک اور مریضہ کی جان لے لی، رواں سال ڈینگی سے اموات کی تعداد 17 ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی، جس کےبعد ڈینگی سے اموات کی تعداد سترہ تک جا پہنچی تاہم ڈینگی سیل نے ہلاکت سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ رواں سال کراچی میں چار ہزار اور سندھ میں پانچ یزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں روزانہ 100 سے زائد مریض مختلف اسپتالوں کا رُخ کرنے لگے۔ شہری کہتے ہیں بلدیاتی اداروں نے کراچی والوں کو مَچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کیلئے میگا پلیٹ لٹس بیگ بھی دستیاب نہیں۔ جس کے باعث مہنگے داموں خریدنے پر مجبو رہیں۔