Thursday, April 25, 2024

ڈینگی کا پھیلاؤ تیز، پنجاب میں مزید نوے مریض رپورٹ

ڈینگی کا پھیلاؤ تیز، پنجاب میں مزید نوے مریض رپورٹ
September 26, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈینگی کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔ پنجاب میں مزید نوے مریض رپورٹ ہوئے۔

صرف لاہور میں ڈینگی کے اکیاسی کیسز سامنے آگئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی صورتحال خراب ہے جہاں مزید درجنوں شہری اسپتال پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا کے بیس اضلاع میں بھی ڈینگی مچھر پھیل چکا ہے۔ صوبے میں ڈینگی کے کاٹے افراد کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

ڈی ایچ کیو کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 32 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی  تعداد 177 ہوگئی۔۔ ایک ہفتے کے دوران 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

راولپنڈی میں ابتک ڈینگی کے 74 کنفرم کیسز ر پو رٹ ہوئے۔ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کاٹے 9 افراداسپتال پہنچ گئے۔ جنوری سے اب تک  ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں 128 ایف آئی آرز، 423 چالان، 2090 نوٹسز اور 170عمارتیں سر بمہر کی گئیں

راولپنڈی انتظامیہ نے شہریوں کوخبر دار کیا ہے کہ انسدا ڈ ینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔