Friday, May 10, 2024

ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق

ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق
October 6, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں، راولپنڈی میں مزید 160 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی  تصدیق ہو گئی جب کہ  الائیڈ اسپتالوں میں مزید دو افراد  جاں بحق ہو گئے ۔ راولپنڈی میں ڈینگی مچھرے بے قابو ہو گیا جب کہ انتظامیہ بے بس نظر آنے لگی ہے ، مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،   گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید  160 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6638 ہوگئی ہے۔ راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں ایک ہی وقت میں ڈینگی سے سے متاثرہ دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، صدیقی چوک کا رہائشی پچاس سالہ شبیر اور مصریال روڈ کا رہائشی دو سالہ بچہ ساجد جاں بحق ہوگیا ،ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہو گئی۔