Wednesday, April 24, 2024

ڈینگی نے ایک اورزندگی کا  چراغ گل کر دیا

ڈینگی نے ایک اورزندگی کا  چراغ گل کر دیا
October 23, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈینگی بخار نے ایک اور خاتون کی جان لے لی ۔ رواں سال ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی  ۔ تفصیلات کےمطابق ڈینگی نے ایک اور خاتون کی جانے لے لی ، جاں بحق ہونے والی42سالہ نگہت کئی روز سے ڈاو اسپتال میں ذیر علاج تھی  ۔ ڈینگی بخار کی تشخیص پر نگہت کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعے کی صبح انتقال کر گئیں ۔ رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد7ہوگئی ہے جبکہ رواں سال ڈینگی بخار کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد2450ہوچکی ہے ۔