Friday, May 17, 2024

ڈینگی مچھر کے وار نہ تھمے، اسلام آباد میں ایک اور شہری دم توڑ گیا

ڈینگی مچھر کے وار نہ تھمے، اسلام آباد میں ایک اور شہری دم توڑ گیا
November 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مچھر کے وار نہ تھم سکے۔ اسلام آباد میں ایک اور شہری ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے دم توڑ گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 98 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں سے20، دیہی علاقوں سے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 8 سو 35  افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اب تک 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دیہی علاقوں سے 9 اور شہری ایریاز سے 6 اموات ہوئیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 63 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 53، بینطیر اسپتال میں 5، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 5 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 710 ہو گئی۔ ڈینگی کے 6 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔