Thursday, May 9, 2024

ڈینگی مچھر کے وار لگاتار، جڑواں شہروں میں 69 نئے کیسز سامنے آ گئے

ڈینگی مچھر کے وار لگاتار، جڑواں شہروں میں 69 نئے کیسز سامنے آ گئے
November 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مچھر اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ کے قابو میں نہ آسکا۔ جڑواں شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 69 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 38 اور شہری علاقوں میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد بھر میں 4 ہزار 4 سو 75 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جن میں سے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 5 سو 55 جبکہ شہری علاقوں میں 1 ہزار 9 سو 20 مریض شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 15 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ہولی فیملی میں 6، بینطیر اسپتال میں 5، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 4 مریض داخل کرائے گئے ہیں۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3285 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے 5 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔