Tuesday, May 21, 2024

ڈینگی مچھر کی صورتحال قابو سے باہر، اسلام آباد میں ایک شہری جاں بحق

ڈینگی مچھر کی صورتحال قابو سے باہر، اسلام آباد میں ایک شہری جاں بحق
November 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مچھر کی صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ لاہور میں چھ اور اسلام آباد میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  دو افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ۔ اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افرد کی تعداد 19 ہو گئی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈینگی کے 32 نئے کیسز سامنے آئے۔ اربن ایریاز سے 19، دیہی علاقوں سے 13 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 1 سو 90 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی میں 17، بینطیر اسپتال میں 5، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 7 مریض لائے گئے۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 42 ہو گئی۔