Tuesday, May 21, 2024

ڈینگی مچھر اسلام آباد میں ایک اور جان نگل گیا، شہر میں اموات بارہ ہو گئیں

ڈینگی مچھر اسلام آباد میں ایک اور جان نگل گیا، شہر میں اموات بارہ ہو گئیں
October 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مچھر اسلام آباد میں ایک اور جان نگل گیا۔ شہر میں اموات بارہ ہو گئیں۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز روز بروز بڑھنے لگے۔ گزشتہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ایک شہری کا ڈینگی سے انتقال ہوا جس کے بعد مجموعی تعداد 12 ہو گئی۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ایک دن میں 110 شہری ڈینگی کا شکارہوئے۔ دیہی علاقوں میں 39 جبکہ شہری علاقوں سے 71 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 4 سو 95 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 62 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 30، بینطیر اسپتال میں 18 اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں 14 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 339 ہو گئی۔ 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔