Friday, May 17, 2024

ڈینگی مسلسل قابو سے باہر، پنجاب میں مزید 528 مریض رپورٹ

ڈینگی مسلسل قابو سے باہر، پنجاب میں مزید 528 مریض رپورٹ
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی مسلسل قابو سے باہر ہو گیا۔ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 528 مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 58 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 32 جبکہ شہری علاقوں سے 26 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 3 سو 85 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ اب تک 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

راولپنڈی میں بھی ڈینگی وائرس کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی میں 37، بینطیر اسپتال میں 13، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 15 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 342 ہو گئی۔ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔