Friday, April 19, 2024

ڈینگی بخار کے علاج کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین میکسیکو میں استعمال کی جائیگی

ڈینگی بخار کے علاج کیلئے دنیا کی پہلی ویکسین میکسیکو میں استعمال کی جائیگی
December 10, 2015
میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکو نے ڈینگی بخار کے خلاف دنیا کی پہلی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ ویکسین ڈینگی بخار میں مبتلا 9 سال سے 49 سال کے افراد کو استعمال کرائی جا سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار سے دنیا بھر میں40 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوتے ہیں اور اس بخار کے خلاف ویکسین کی تیاری ایک چیلنج سے کم نہ تھی۔ فرانسیسی کمپنی کو اس ویکسین کی تیاری میں بیس برس لگے تاہم میکسیکو نے اس دوائی کے استعمال کی منظوری دے کر فرانس سمیت دنیا کے دوسرے ممالک پر سبقت حاصل کر لی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق لاطینی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں ڈینگی بخار سے سالانہ کروڑوں افراد متاثر ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔ ڈینگی بخار پہلی بار 1950ءکی دہائی میں تھائی لینڈ اور فلپائن میں منظرعام پر آیا تھا۔