Friday, May 17, 2024

ڈینگی 3 صوبوں میں بے قابو، راولپنڈی میں ایک اور مریضہ چل بسی

ڈینگی 3 صوبوں میں بے قابو، راولپنڈی میں ایک اور مریضہ چل بسی
October 11, 2019
لاہور (92 نیوز) ڈینگی نے پورے ملک کو یرغمال بنا لیا، 3 صوبوں میں ڈینگی کے وارجاری ہیں، شہری بیمار پڑگئے، قاتل مچھر کے حملے کم نہ ہوئے، اسپتالوں میں رش لگ گیا، راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج فوزیہ نامی خاتون دم توڑ گئی۔ پنجاب میں24گھنٹوں کے دوران 204 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے جن میں سے راولپنڈی میں تعداد 140 تھی، صوبہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 650 ہوگئی، اب تک 10 متاثرین جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، پشاور سمیت دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار سات سو سے تجاوز کر چکی ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 143 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی، سندھ کے دیگر اضلاع میں 10 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔