Sunday, September 8, 2024

ڈینور : برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ،738پروازیں معطل

ڈینور : برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ،738پروازیں معطل
March 24, 2016
ڈینور(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ڈینور میں برفانی طوفان کی بنا پر نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ برقی تعطل کی بنا پر  ڈینور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سات سو  اڑتیس پروازیں  منسوخ ہو گئیں۔ تفصیلات کےمطابق ریاست ڈینور کے اکثر و بیشتر علاقے برفانی طوفان کی زد میں ہیں جس سے زندگی منجمد ہو کر رہ گئی ہے   جبکہ ایئر پورٹ سمیت کئی علاقوں میں برقی تعطل کی بنا پر لوگوں کو سخت  مشکلات درپیش رہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایئر پورٹ پر جہازوں میں ایندھن نہ بھرا جا سکا ۔ دوسری طرف پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا اور جہاز برف کے نیچے دب گئے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کی بجلی بعد دوپہر بحال کی جا سکی ڈینور آنیوالی پروازیں پانچ پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار  ہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاست میں چھے انچ سے ایک فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔