Saturday, April 27, 2024

ڈینئیل ویٹوری 300 وکٹیں لینے والے پہلےکیوی باؤلر  بن گئے

ڈینئیل ویٹوری 300 وکٹیں لینے والے پہلےکیوی باؤلر  بن گئے
March 9, 2015
نیپئر(ویب ڈیسک) ون ڈے کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے تین سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز کیوی باؤلر ڈینئیل ویٹوری نے اپنے نام کرلیا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں ویٹوری مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ افغانستان کے خلاف میچ میں  کیوی اسپنر ڈینیئل ویٹوری نے چار کھلاڑیوں  کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈینئیل ویٹوری نے تین سو کا ہندسہ افغان بلےباز نوروز منگل کی وکٹ اڑا کر حاصل کیا۔ دو سو اکاونوے میچ کھیل کر تین سو دو وکٹیں گرانے والے ویٹوری تین سو وکٹیں لینے والے دنیا کے بارہویں جبکہ نیوزی لینڈ کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ ویٹوری کو میچ میں بہترین باؤلنگ کے جوہر دکھانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔