Sunday, April 28, 2024

ڈینئیل میدو یدیو نے پہلی بار سنسناٹی اوپن ٹینس کا تاج اپنے سر سجا لیا

ڈینئیل میدو یدیو نے پہلی بار سنسناٹی اوپن ٹینس کا تاج اپنے سر سجا لیا
August 19, 2019
سنسناٹی ( 92 نیوز) روس کے ڈینئیل میدو یدیو نے پہلی بار سنسناٹی اوپن ٹینس کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ روسی کھلاڑی نے فیصلہ کن معرکے میں بیلجئیم کےڈیوڈ گوفن کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں   دلچسپ مقابلہ ہوا ،دونوں کھلاڑیوں  نے  حریف پر برتری کیلئے  بھر پور  کوشش کی لیکن ڈینئیل نے ٹائی بریکر پر سیٹ  اپنے نام کر لیا ۔ دوسرے سیٹ میں  بھی بیلجئین  کھلاڑی میچ میں واپسی کرنے میں ناکام رہے اور روسی کھلاڑی نے چھ،چار سے میچ جیت کر سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا،میدویدیو  کی جیت کا اسکور سات چھ،اور چھ ،تین رہا۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکا کی میڈسن کیز نے ٹائٹل اپنے نام کیا،کیز نے فائنل میں روس کی سویٹلانا کو شکست دی۔ Image result for medicine with cincinnati open trophy