Thursday, April 18, 2024

ڈین جونز نے قرنطینہ میں آن لائن کوچنگ شروع کر دی

ڈین جونز نے قرنطینہ میں آن لائن کوچنگ شروع کر دی
March 30, 2020

سڈنی ( 92 نیوز) کورونا سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد آسٹریلیا  کے سابق کرکٹر اور پی ایس  ایل میں  کراچی کنگز  کے  ہیڈ  کوچ ڈین جونز نے کورونا وائرس سے  قرنطینہ  ہونے کے بعد کرکٹرز کی سوشل میڈیا پر  آن لائن کوچنگ شروع کر دی  ، پروفیسر ڈینو کا ہیش ڈیگ سوشل میڈیا پر کافی  مقبول ہو رہا ۔

کورونا کا خوف اپنی جگہ  لیکن سابق آسٹریلین کرکٹر  ڈین جونز نے آن لائن کرکٹ  کوچنگ     شروع کر دی ہے ، ڈین جونز  آٹھ دن کے قرنطینہ میں ہیں  ،  ٹوئٹ  میں کہتے اپنی ویڈیو بھیجیں میں آپ کو کرکٹ   خامیوں کے بارے میں آگاہ کروں گا ۔

ڈین جونز کی  ٹوئٹ کے بعد دنیا بھر سے کرکٹرز  نے   ان کو  اپنی ویڈیو بھیجیں  ، جس کے جواب میں پروفیسرڈینو کے ہیش ٹیگ سے  ڈین جونز نے کرکٹرز کو بیٹنگ خامیوں سے آگاہ کیا ۔

ارشد  اور راشد  کو جونز نے فرنٹ فٹ  جبکہ  زکریا اور فیضان کو رائٹ فٹ اور دیگر بیٹنگ خامیوں  کو درست کرنے پر زور دیا   ۔