Thursday, April 25, 2024

ڈیمینشیا میں مبتلا مریضوں کے پاس جانا چاہیے چاہے وہ پہچاننا چھوڑ دیں: طبی ماہرین

ڈیمینشیا میں مبتلا مریضوں کے پاس جانا چاہیے چاہے وہ پہچاننا چھوڑ دیں: طبی ماہرین
January 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیمینشیا (ایک ذہنی بیماری) کے شکار افراد کے ساتھ وقت گزارنا اہم ہے اگرچہ اس بیماری میں مبتلا افراد اپنے گھر والوں اور دوستوں کو پہچاننا چھوڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں کیے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 42فیصد افراد کا خیال ہے کہ ڈیمینشیا کے شکار افراد کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عزیزوں سے ملنے سے ایلزہائمرز کے مریضوں میں خوشی‘ سکون اور تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے اور وہ جذباتی یادداشت محسوس کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ لوگ اس بیماری میں مبتلا اپنے پیاروں کے پاس باقاعدگی سے جایا کریں تاکہ وہ انہیں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد کریں جس سے وہ بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ ڈیمینشیا کے شکار افراد کے ساتھ تہواروں کے موقع پر وقت گزارنا ان کی تنہائی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ میں ایک اندازے کے مطابق آٹھ لاکھ پچاس ہزار افراد ڈیمینشیا کا شکار ہیں۔