Thursday, March 28, 2024

ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب

ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب
January 4, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں سیاست کا نیا دور شروع ہو گیا۔ 117 ویں امریکی کانگریس نے حلف اٹھا لیا۔ ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی ایک بار پھر ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔

نومنتخب امریکی نمائندوں نے غیرمعمولی سیشن میں حلف اٹھایا ہے۔ امریکی ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی ایک بار پھر ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی کو 209 کے مقابلے 216 ووٹ ملے۔ نینسی پلوسی چوتھی مرتبہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر منتخب ہوئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست جارجیا میں دوبارہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ کا کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے جارجیا کے سیکرٹری پر دباؤ ڈالنے لگے۔ ٹرمپ کی جارجیا کے سیکرٹری کے ساتھ فون کال لیک ہو گئی۔

فون کال میں ٹرمپ کو سیکرٹری پر دباؤ ڈالتے سنا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ سیکرٹری سے کہہ رہے ہیں کہ نتائج کو ری پبلکن پارٹی کے حق میں کرنے کے لیے ووٹ تلاش کیے جائیں۔