Wednesday, May 8, 2024

ڈیموکریٹس 2016 کے انتخابات کے نتائج الٹنا چاہتے ہیں، وکلاء ٹرمپ

ڈیموکریٹس 2016 کے انتخابات کے نتائج الٹنا چاہتے ہیں، وکلاء ٹرمپ
January 26, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے میں ان کا دفاع کرنے والے وکلاء کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس 2016 کے انتخابات کے نتائج الٹنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے وکلاء نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹک رہنماؤں پر الزامات کو ثابت کرنے کی ذمہ داری ہے جو وہ اب تک پوری نہیں کر سکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کونسل پیٹ سیپولونی نے دفاعی بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ سیپولونی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مواخذے کے 'ملک کے لیے نتائج' اچھے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے سینٹ سے کہا کہ ڈیموکریٹس آپ سے وہ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں جو کسی بھی سینیٹ نے آج سے پہلے کبھی نہیں کیا اور وہ بھی کسی ثبوت کے بغیر۔