Monday, September 16, 2024

ڈیموکریٹ کنونشن ، ہلری کلنٹن کی پرجوش تقریر کے اختتام پر شرکا نے کھڑے ہوکر داددی  

ڈیموکریٹ کنونشن ، ہلری کلنٹن کی پرجوش تقریر کے اختتام پر شرکا نے کھڑے ہوکر داددی  
July 29, 2016
واشنگٹن (ویب ڈٰیسک)ہلری کلنٹن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کی  بطور خاتون صدارتی امیدوار نامزدگی امریکی تاریخ کا نیا باب ہے اس تاریخی موقع پر امریکیوں کی بڑی تعداد خوش ہےکہ ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  فلاڈلفیا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کے آخری دن ہلری کے خطاب  نے حاضرین  میں جوش وجذبہ پھونک دیا ہلری نے تقریر ختم کی تو اجتماع کے شرکا کھڑے ہوگئے اور کنونشن سنٹر  پرجوش نعروں سے گونج اٹھا جبکہ رنگ برنگے غبارے اور  خوش رنگ پتیاں فضا میں بکھر گئیں اور ہر شخص نے کھڑے ہو کرتالیاں بجائیں اور ہلری کے خطاب پر داد دی ۔ ہلری کلنٹن کی پچیس سالہ زندگی میں یہ اب تک کی اہم ترین تقریر تھی جس میں انہوں نے پارٹی اتحاد کے قیام کی ضرورت پر زور دیا کہتی ہیں امریکاکی مضبوطی اور بہتری کیلئے  سب کو اپنی لیاقت اور توانائیاں بروئے کار لانا ہونگی ۔ انہوں نے ٹرمپ  پر بھی کھل کر تنقید کی ۔  ان سے پہلے براک اوباما، جوزف بائیڈن، برنی سینڈرز بل کلنٹن ، چیلسی، عراق میں مارے جانیوالے مسلمان کیپٹن خان کے والد نے بھی کنونشن میں خطاب کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کوتنقید کا نشانہ بنایا۔