Thursday, March 28, 2024

ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ کیخلاف قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ کیخلاف قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ
February 21, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات بڑھنے لگیں ، ڈیمو کریٹس نے صدر  ٹرمپ کیخلاف قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ  کر لیا۔ امریکی صدر کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اپوزیشن ڈیموکریٹس پارٹی نے بھی سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف ایوان نمائندگان میں  قرار داد  پیش کرنے کی تیاری کر لی ۔ امریکی  میڈیا کےمطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے یہ قرار داد کل ایوان نمائندگان میں پیش کرنےکا اعلان کیاہے ،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی اپنا جواب دیدیاہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کی گئی تووہ اپنےحق کا استعمال کرتے ہوےاسےویٹوکردیں گے۔ اس سے قبل نیویارک سمیت امریکا کی 16 ریاست نےبھی کیلیفورنیاضلعی عدالت میں امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرچکی ہیں۔ مقدمہ درج کرنیوالی ریاستوں نےموقف اختیارکیاہےکہ امریکی صدر نےیہ قدم میکسیکوکیساتھ سرحدی دیوار کیلئےفنڈز کی حصولی کی بجائےاپنے اختیارات بڑھانے کے لیے اٹھایاہے۔