Thursday, April 25, 2024

ڈیمو کریٹس نے کانگرس میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پیش کردی

ڈیمو کریٹس نے کانگرس میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پیش کردی
January 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) ڈیمو کریٹس نے کانگرس میں امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پیش کردی۔ مواخذے کی اس قرار داد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوانِ نمائندگان پر حملے کے الزام کو جواز بنایا گیا ہے۔

نائب صدر مائیک پینس سے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد پر ایوانِ نمائندگان کے 180 ڈیمو کریٹ ارکان کے دستخط ہیں، مواخذے کی تحریک پر کل بحث ہو گی۔

امریکی میڈیا نے اسے امریکی تاریخ کا سیا ہ دن قرار دیا۔ سی این این نے شہ سرخی لگائی واشنگٹن پر قبضہ تیسری دنیا کا بحران نہیں بلکہ یہ انفرادی طور پر امریکی حیوانیت تھی۔ جبکہ نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جنرل اور واشنگٹن پوسٹ نے اس واقعے کو دارالحکومت کی تذلیل کے طور پر بیان کیا۔

برطانوی میڈیا دی گارڈین، اسکائی نیوز کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دیا گیا۔ خلیج ٹائمز کی شہ سرخی تھی کہ مایوسی کا دن، جب ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن پر حملہ کردیا۔ الجزیرہ نے لکھا امریکا ڈوب رہا ہے۔

عالمی میڈیا کا دباؤ کے بعد امریکی سیاستدانوں نے ٹرمپ کو قبل از وقت ہٹانے کے اقدامات شروع کردئیے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں 180 اراکین نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کا بل پیش کردیا گیا۔

مواخذے کی تحریک کے بل میں صدر ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور نائب صدر مائیک پنس سے صدر ٹرمپ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس قرارداد پیش کرنے کے فوری بعد ملتوی کردیا گیا اور اجلاس آج دوبارہ ہوگا جس میں مواخذے کی تحریک پر بحث کی جائے گی۔